12 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:22
ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں9 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی کمی
اے آر وائی - کراچی : ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران نو کروڑ اکیاسی لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے۔ اسی کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم سترہ ار ب نواسی لاکھ ڈالر ہو گیا ہے۔
مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت تیرہ ارب اٹھاون کرور نناوے لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائرتین ارب اکتالیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ میں لین دین کے مجاز ڈیلرز کی فارن ایکس چینج ایکسپوژر حد کی زیادہ سےزیادہ سطح پچاس کروڑ روپے بڑھا کردو ارب پچاس کروڑ روپے کر دی ہے۔