12 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:30
سونےکی فی تولہ قیمت میں 800روپے کی نمایاں کمی
اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آٹھ سو روپے کی نمایاں کمی ہو گئی ہے۔ اس کمی کے بعد سونے کی قیمت سینتالیس ہزار نو سو پچاس روپے فی تولہ ہو گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں چھ سو پچیاسی روپے کمی ہوئی اور یہ اکتالیس ہزار ایک سو روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت چالیس ڈالر تک گرنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی اس میں کمی آئی ہے۔