تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
18 فروری 2014
وقت اشاعت: 14:21

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، 50فیصد حصہ تیل و گیس کے شعبے میں ہے

جیو نیوز - کراچی…رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں ہونے والے اضافے کا 50فیصد حصہ تیل و گیس کے شعبے کا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے جنوری کے دوران سب سے زیادہ تقریباً 26 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری تیل و گیس کے شعبے میں کی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اس مدت کے دوران 80فیصد سرمایہ کاری کی۔حکومت کی جانب سے رواں ماہ تیل و گیس کی تلاش کیلئے50 مزید لائنس جاری کیئے گئے ہیں جس سے37کروڑ ڈالر کی آمدن متوقع ہے ۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور اگر امن و امان کی صورتحال بہتر ہوجائے تو اس شعبے کی سرمایہ کاری میں مزید کئی گنا اضافہ ممکن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.