18 فروری 2014
وقت اشاعت: 14:21
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں سرکاری بانڈز کی ٹریڈنگ کا باقاعدہ افتتاح
جیو نیوز - کراچی…وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں سرکاری بانڈز کی ٹریڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کردیا جس میں عام آدمی بھی نسبتاً محفوظ سرمایہ کاری کرسکے گا،کراچی کے مقامی ہوٹل میں سرکار ی بانڈز کی اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت عوام کیلئے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کررہی ہے جہاں انھیں اپنی رقم پر مناسب منافع مل سکے گا۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے مستقبل قریب میں اسلامی سکوک سمیت مزید بانڈز بھی ایکس چینج میں متعرف کرانے کااعلان کیا ہے۔ماہرین کے مطابق سرکاری بانڈز کی کراچی اسٹاک ایکسچینج پر لسٹنگ ایک اہم قدم ہے جس سے نہ صرف عوام کو فائدہ ہوگا بلکہ ایکس چینج اور پوری معیشت معیشت میں تجارت کو فروغ ملے گا۔