تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 فروری 2014
وقت اشاعت: 13:18

100 بڑے انکم ٹیکس گزاروں کو مراعات کا خصوصی کارڈ دیا جائے گا

جیو نیوز - اسلام آباد… ایف بی آر نے 100 بڑے انکم ٹیکس گزاروں کو مراعات اور استحقاق کا خصوصی کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ ایف بی آرکے اعلامیے کے مطابق کارڈ ہولڈرز کو ایئر پورٹ کے امیگریشن کاوٴنٹر پر وی وی آئی پی سہولتیں ملیں گی۔کارڈ ہولڈرز کا بیگج الاوٴنس 5سو ڈالر سے بڑھا کر 5 ہزار ڈالر کر دیا گیا ہے ،جبکہ انہیں سرکاری بلیو پاسپورٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.