تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 فروری 2014
وقت اشاعت: 8:57

تھری اور فور جی لائسنس کی نیلامی کے حوالے سے تفصیلات شائع

جیو نیوز - اسلام آباد…پی ٹی اے نے تھری اور فور جی لائسنس کی اپریل میں ہونے والی نیلامی کے حوالے سے تفصیلات شائع کردی ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ادارہ کی جانب سے 6 لائسنس نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے جن میں ایک ٹو جی ، تین تھری جی ، اور دو 4 جی لائسنس شامل ہونگے۔ان کی مجموعی ابتدائی قیمت تقریبا 1.6 ارب ڈالر ہوگی۔لائسنسز کی مدت 15 سال ہوگی ، پی ٹی اے 4جی لائسنس کے لیے 21 کروڑ ڈالر ، 3 جی کا لائسنس 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور 2 جی کے لائسنس کے لیے 29 کروڑ 10لاکھ ڈالر کی ابتدائی قیمت کی پیش کش کرے گا۔4 جی لائسنس کے لیے بولی لگاں ے والی کمپنی کے لیے ضروری ہے کہ وہ 3 جی لائسنس حاصل کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.