تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 فروری 2014
وقت اشاعت: 9:45

پاکستان اور بھارت کے درمیان بلا تعطل تجارت بحال ہو گئی

جیو نیوز - واہگہ… پاکستان اور بھارت کے درمیان بلا تعطل تجارت بحال ہوچکی ہے۔دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان اب یومیہ 24 گھں ٹے تجارت جاری رہے گی غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان اور بھارت کی حکومتوں نے بلا تعطل تجارت کی حالی ہی میں دی گئی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔واہگہ اٹاری بارڈر پر بلا تعطل تجارت عمل شروع ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔ٹرک ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ دن رات تجارتی عمل بحال ہونے سے آمدن میں اضافے کے ساتھ مزدوروں کا روزگار بھی بڑھے گا میں اضافہ ہونے کے ساتھ آمدنی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سالانہ تجارت کا حجم 2.2 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.