27 فروری 2014
وقت اشاعت: 17:16
سونے کی درآمدپر عائد پابندی میں توسیع واپس لی جائے،حبیب الرحمن
جیو نیوز - کراچی …آل پاکستان جیمز مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشنز کے چیئرمین حبیب الرحمن نے حکومت کی طرف سے سونے کی درآمد پر مزید ایک ماہ کی پابندی عائد کئے جانے پر ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے حکومت کے اس فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے جیولری کے ایکسپورٹرز کو بین الاقوامی مارکیٹ سے ملنے والے ایکسپورٹ کے آرڈرز جن کی مالیت 25ملین ڈالرز ہے کی منسوخی کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ان پابندیوں کی وجہ سے جیولری کی صنعت کو بالخصوص جیولری ایکسپورٹرز کو بھاری نقصان ہوچکا ہے۔ انہوں نے حکومت سے ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پیر کو سہ پہر تین بجے کراچی پریس کلب میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرکے آئند ہ کے لائحہ عملکا اعلان کیا جائے گا۔