تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:41

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن صبح 8 بجے کھل جائیں گے

جیو نیوز - کراچی…کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ48 گھنٹے کی بندش کے بعد تمام سی این جی اسٹیشنزآج صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق 2روز قبل شکار پور کے نزدیک ایس ایس جی کی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا گیاتھا، جس کی وجہ سے کیس کی کمی کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز48 گھنٹے کی بندش کے بعد اب دوبارہ صبح 8 بجے کھلیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.