تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:54

فیصل آباد، سرگودھا ریجن:3 ماہ کی مسلسل بندش کے بعد سی این جی کی فراہمی

جیو نیوز - فیصل آباد…فیصل آباد اور سرگودھا ریجن میں تین ماہ کی مسلسل بندش کے بعد کچھ سی این جی اسٹیشن آج صبح کھل گئے، کچھ اب بھی بندہیں۔پنجاب کے مختلف شہروں کے ساتھ فیصل آباد اور سرگودھا میں سی این جی اسٹیشن 5 دسمبر کو بند کردیئے گئے تھے جو آج صبح چھ بجے سے دو روز کیلئے کھول دئیے گئے، جس کے بعد اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کئی سی این جی اسٹیشن ابھی بند ہیں اور صرف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرنے والے سی این جی اسٹیشن کھولے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.