9 مارچ 2014
وقت اشاعت: 5:14
کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن کھل گئے
جیو نیوز - کراچی …کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے بند رہنے کے بعدآج صبح 8بجے کھل گئے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت ہفتہ کی صبح تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے بند کردیا گیا تھا۔ سی این جی اسٹیشن آج صبح 8 بجے کھل گئے۔