تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 6:2

کابل : گزشتہ ہفتہ ہونے والے حملہ کی سی سی ٹی وی وڈیو جاری

جیو نیوز - کابل…افغان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل کے فائیو سٹار ہوٹل پر گذشتہ ہفتے کیا گیا۔ حملہ غیر ملکی ایجنسی کی کارروائی ہے ، حملے کی سی سی ٹی وی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔جمعرات کو کابل کے فائیوا سٹار ہوٹل سرینا میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے چار غیر ملکیوں سمیت کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حملے کے وقت کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار مبینہ حملہ آور پہلے بیرونی اور پھر ہوٹل کے اندر کی چیک پوائنٹ سے گزرے ، ریسپشن پر دستاویزات جمع کرانے کے بعد ہوٹل اسٹاف انہیں کوریڈور ایریا میں لے گیا۔ اس کے بعد سی سی ٹی وی میں دو حملہ آور دیوار کی آڑ میں پوزیشن لیے نظر آرہے ہیں ، اور پھر ایک حملہ آور نے خود کار ہتھیار سے گولیاں برسانا شروع کردیں۔ بندوق چلنے والے حصے میں شعلہ نمایاں ہے ، اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔ تاہم صدر حامد کرزئی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق افغان انٹیلی جینس ایجنسی کو یقین ہے کہ یہ ایک غیرملکی انٹیلی جینس سروس کا براہ راست حملہ تھا اور اس میں طالبان ملوث نہیں۔ یہاں تک کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو ایسے کسی حملے کا علم بھی نہیں تھا۔ امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ نہیں بتایا گیا کہ انٹیلی جینس ایجنسی کس ملک کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.