24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 7:39
ڈالر کی قدر میں مزید کمی، انٹربینک میں ایک ڈالر 97 روپے 75 پیسے کا
جیو نیوز - کراچی…ڈالر کی قدر پر روپے کے تابر توڑ حملے جاری ہیں۔انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے کمی کے بعد 98 روپے کی سطح سے نیچے دیکھا گیا،فارکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 32 پیسے گرنے کے بعد 97 روپے 75 پیسے پر دیکھی گئی۔بینکنگ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے آج 55 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری ملنے کی توقع ہے جبکہ برآمدکنندگان نے بھی ڈالر کو روپے میں تڑواں رہیں ہیں جس کے سبب ڈالر روپے کے سامنے لڑکھڑا رہا ہے۔معاشی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ڈالر سستا ہونے سے تیل کی مصنوعات سمیت دیگر درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہونے کی توقعات ہیں۔