25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 6:57
معیشت کی بہتری کیلیے حکومتی اقدمات پرآئی ایم ایف کا اظہار ِاطمینان
جیو نیوز - واشنگٹن…آئی ایم ایف کی پاکستانی حکومت کو تاکید کی ہے کہ زرمبادلہ پر کڑی نظر رکھی جائے ،اسٹیٹ بینک سے لیے جانے والے قرض پر انحصار کم کرکے ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے اقدامات کریں۔واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کی جانب سے کیئے گئے معاشی اقدامات و اصلاحات کو خوش آئند قرار دیا تاہم عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کو کم کرنے کیلئے قوت خرید اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔ مرکزی بینک کے اختیارات بڑھانے کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی جائے اور ملک میں کاروباری ماحول بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات کے علاوہ غیر فعال قرضوں کی شرح میں کمی کی جائے۔عالمی مالیاتی ادارے نے حکومت پر سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل میں پیش رفت کیلئے بھی زور دیا ہے۔