26 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:44
سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8بجے سے 24گھنٹوں کیلئے بند
جیو نیوز - کراچی… کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائیگا، جو جمعرات کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔ سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے سے بند ہوجائینگے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔