تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
28 مارچ 2014
وقت اشاعت: 10:26

اسلام آباد:قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد میں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ، ایکنک کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں 800 ارب روپے مالیت کے 6 منصوبے زیر غور آسکتے ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کے اجلاس میں ممکنہ طور پر 8 کھرب روپے مالیت 6 منصوبوں پر غور کیاجاسکتا ہے،735 ارب روپے مالیت کے داسو ہائیڈل پراجیکٹ ، جبکہ منڈا ڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی کی رپورٹ بھی زیر غور آسکتی ہے۔ اجلاس میں توانائی کے 22 ارب70 کروڑ روپے مالیت کے 8 منصوبے بھی زیر غور آسکتے ہیں۔ جس میں 132 کے وی کی بجلی کی ٹرانس میشن لائنز منصوبے کی منظوری بھی شامل ہے۔اجلاس میں افغانستان کے 3 ہزار طلبا کے لیے 6 ارب روپے کے وظائف کی منظوری بھی کی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.