31 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:30
ملک میں بجلی کا شارٹ فال2100میگاواٹ ہو گیا
جیو نیوز - اسلام آباد…ملک میں بجلی کا شارٹ فال2100میگاواٹ ہے،لاہور سمیت بڑے شہروں میں8سے10گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں12۔بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔این ٹی ڈی سی ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار9ہزار300میگاواٹ اورطلب 11ہزار400میگاواٹ ہے،ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار ایک ہزار980میگاواٹ ہے،تھرمل کا بجلی کی پیداوار میں حصہ ایک ہزار270میگاواٹ ہے،جبکہ آئی پی پیز کے ذریعے6ہزار50میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔