تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
31 مارچ 2014
وقت اشاعت: 14:37

پی آئی اے کا کارنامہ،28مسافروں کو پشاور ایئر پورٹ پر چھوڑدیا

جیو نیوز - پشاور…پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا کارنامہ۔اوور بکنگ کی وجہ سے جادہ جانے والے 28 مسافروں کو ائیر پورٹ پر چھوڑ دیا پشاور سے جدہ جانے والے پی آئی اے کی پرواز طیارہ پی کے 735 نے 28 مسافروں کو ائیر پورٹ پر چھوڑ دیا۔مسافروں کا کہنا ہے کہ گھنٹوں انتظار کروانے کے بعد کہا گیا کہ جہاز میں جگہ نہیں ہے،پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اوور بکنگ کی وجہ سے سیٹیں نہیں مل سکیں تاہم 10 مسافروں کو براستہ کراچی جدہ کیلئے روانہ کر دیا ہے اور باقی 18 مسافروں کی ریزرویشن کر دی گئی ہے ان کو کل پشاور سے روانہ کیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.