تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:10

53 کروڑ روپے نادہندگی،ایف بی آرنے پیپکو کے اکاوٴنٹس منجمد کردیے

جیو نیوز - اسلام آباد…53 کروڑ روپے کی نادہندگی پرایف بی آرحکام نے پیپکو کے اکاوٴنٹس منجمد کر دیئے۔ایف بی آرحکام کے مطابق سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں پیپکو سے 53 کروڑ روپے وصول کرنا تھے، کئی بار نوٹس دیئے گئے مگر ادائیگی نہ ہوئی ،جس پر کارروائی کرتے ہوئے آج پیپکو کے اکاوٴنٹس منجمد کر دیئے گئے۔ حکا م کا کہنا ہے کہ پیپکوکا رویہ انتہائی غلط تھا،نوٹسز پرکسی نے رابطہ کیا اور نہ ہی جواب دیا۔ضرورت پڑنے پر پیپکو کے متعلقہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.