تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
3 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:2

میجر جنرل (ر) ظہیر احمد خان پاکستان اسٹیل کے سی ای او تعینات

جیو نیوز - اسلام آباد… وزیراعظم نے میجر جنرل ریٹائرڈ ظہیر احمد خان کو پاکستان اسٹیل ملز کا چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کر دیا۔وزیراعظم ہاوٴس سے جاری اعلامیے کے مطابق میجر جنرل ریٹائرڈ ظہیر احمد خان کی تعیناتی کا فیصلہ انٹرنیشنل فرم اور اسحاق ڈار کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی کی طرف سے ناموں کی شارٹ لسٹنگ ا و ر اسکروٹنی کے بعد کیا گیا۔ ظہیر احمد کو مسابقتی عمل کے ذریعے تعینات کیا گیا۔ میجرجنرل ریٹائرڈ ظہیر احمد پاکستان انجینئرنگ کارپوریشن اور ہیوی میکنیکل کمپلیکس سمیت مختلف اداروں کے اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.