6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:10
لاہور : اتوار بازاروں میں سبزیوں کی مرغی کے بھاوٴ فروخت
جیو نیوز - لاہور…لاہور کے اتوار بازاروں میں موسم بہار کی سبزیاں مرغی کے بھاوٴ فروخت ہونے لگیں ، سستی اشیا ڈھونڈنے والے سفید پوش خریداروں کی طرح مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ بھی بے بس دکھائی دی۔ڈالر کی قیمت کم ہوگئی لیکن سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں ،موسمی سبزیاں اور مصالحہ جات کے نرخ مرغی کے داموں سے بھی بڑھ گئے ،دیسی ٹینڈے 128، بھنڈی 138،کچنار 122، لیموں 144، لہسن 130 ، ادرک 206روپے فی کلو فروخت ہوتے رہے۔ مہنگائی سے پریشان صارفین اپنے صبر پر کہاں تک ضبط کرتے ، پکار اٹھے روزمرہ اشیا مہنگی بھی ہیں اور کوالٹی بھی ٹھیک نہیں۔مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ بازاروں میں موجود ضرور ہے لیکن ان کا کیا کردار ہے،اسے شاید وہ خود بھی نہیں جانتے۔