9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:48
سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے لئے بند
جیو نیوز - کراچی …سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنزکو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا گیا،جو جمعرات کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے سے بند ہو کردیے گئے۔ سی این جی ایسوایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔