17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:52
ٹیکس دینے والوں پر مشتمل ٹیکس ڈائریکٹری ایف بی آر کی ویب سائیٹ پر جاری
جیو نیوز - اسلام آباد… ٹیکس دینے والوں پر مشتمل ٹیکس ڈائریکٹری ایف بی آر کی ویب سائیٹ پر جاری کردی گئی۔ مگر ٹیکس نادہندگان کے نام شامل نہ کرکے ان پر پردہ ڈال دیا گیا دی نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے 15 فروری کوابتدائی ٹیکس ڈائریکٹری منظر عام پر لاکر سب کو حیران کردیا جسے بعد میں ویب سائیٹ پر بھی جاری کردیا گیا۔اس سے قبل ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت غلط اعدادوشمار پیش کرکے ہر ایک کو مطمئن کردیا جاتا تھا۔ وزیرخزانہ کو اس اقدام سے قبل کاروباری طبقہ اوربااثر سیاست دانوں کے بے حد دباوٴ سے گزرنا پڑا۔ تاہم اس ڈائریکٹری میں ٹیکس نادہندگان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے جو ٹیکس دہندگان کے ساتھ سنگین مذاق سے کم نہیں۔نادہندگان کے نام پر پردہ ڈالنا ٹیکس گزاروں کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے۔ کیونکہ ٹیکس ڈائریکٹری کا اصل مقصد ٹیکس چوروں کو بے نقاب کرنا ہے۔ 15 فروری کو ایف بی آر نے 1052 ارکان اسمبلی کے نام شامل کیے تاہم 102 نادہندہ ارکان کے ناموں پر پردہ ڈالنے کیلیے انہیں شایع نہیں کیا گیا۔ ان کے نام اس وقت ظاہر کیے گئے جب انہوں نے دو ہفتے بعد ٹیکس ادا کردیا۔