تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:24

ایف بی آر کامحصولات کی وصولی کیلئے ریکوری تیز کرنے کا فیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد…ٹیکس آمدن میں کمی کو دیکھتے ہوئے ایف بی آر نے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کردیے اورمحصولات کی وصولی کے لیے ریکوری تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ختم ہونے میں ڈھائی ماہ رہ گئے ہیں اور2 ہزار 345 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے ادارے نے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں کمپنیوں سے ریکوری شروع کی جارہی ہے جس سے22 ارب روپے کے محصولات ملنے کی توقع ہے۔ٹیکسوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں ایف بی آر کمپنیوں کے اکاونٹس منجمد کرنے کے علاوہ نادہندگان کو حراست میں لے سکتا ہے۔ گزشتہ 9 ماہ کے دوران ایف بی آر 1756 ارب روپے کے مقابلے 1 ہزار 576 ارب روپے ٹیکس آمدن جمع کرسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.