تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:44

سونے کی درآمد پر عائد پابندی کے خاتمہ کا خیرمقدم کرتے،حبیب الرحمن

جیو نیوز - کراچی…آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت سونے کی درآمد پر عائد پابندی کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے برآمدات میں اضافے اور جیم اینڈ جیولری صنعت کے لیے بہترین فیصلہ قرار دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب الرحمن نے اپنے ایک بیان میں سونے کی درآمد پر عائد پابندی کے خاتمے کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت خرم دستگیر اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو ایس ایم منیر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی بحران سے نکال کر ایشین ٹائیگر بنانے کے عزم میں آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ہر قدم پر وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ رہیگی۔بھارت میں جیم اینڈ جیولری انڈسٹری کے لیے معاون پالیسیوں اور سہولتوں کے سبب بھارت سے جیم اینڈ جیولری کی ایکسپورٹ 46ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مثبت فیصلے کی طرح جیم اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی کے لیے سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی بھی جلد پوری کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سونے کی درآمد پر عائد پابندی کے خاتمے کے لیے ایسوسی ایشن کی کوششوں کو وفاقی وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ہر قدم پرسپورٹ فراہم کی اس حوالے سے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو ایس ایم منیر نے مثالی کردار ادا کیا جس پر جیم اینڈ جیولری ایسوسی ایشن اور اس صنعت سے جڑے تمام اسٹیک ہولڈرز ایس ایم منیر کے شکر گزار ہیں۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے ایس ایم منیر کو برآمدات میں اضافے کا ٹاسک پورا کرنے میں ایسوسی ایشن کی جانب سے مکمل تعاون اور بھرپور سپورٹ کا یقین دلایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.