19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:38
ٹائیگر شیروف کی فلم "ہیروپنتی" کے گانے" رات بھر"کی ویڈیو ریلیز
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی… بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم عاشقی ٹو کے گانے" تم ہی تو ہو" سے رات ورات شہرت پانے والے گلو کار اریجیت سنگھ کی آواز میں گایا گیا ایک اور گانا جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کی آنے والی نئی ایکشن فلم ” ہیروپنتی “ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ "رات بھر" کے بو لوں پر مبنی اس گانے کو اریجیت سنگھ کے ساتھ شر یا گو شال نے بھی گایا ہے جس میں فلم کے ہیرو ہیروئن ایک پارٹی میں انجوائے کر تے نظر آرہے ہیں۔ ہدایتکار صابر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی گھومتی ہے دو پیار کے متوالوں کے درمیان جو زمانے کی لگائی گئی پابندیوں کو ماننے سے انکاری ہیں ور اپنے پیار کو پانے کے لئے جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔ ایکشن اور رومینس سے بھر پور اس فلم کو دنیا بھر میں 23 مئی کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔