تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:34

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،انڈیکس میں 128پوائنٹس کا اضافہ

جیو نیوز - کراچی…کراچی اسٹاک مارکیٹ 100انڈیکس 29 ہزار پوائنٹس کی سطح سے تجاوز کر گیا کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایاکار آج سرگرم نظر آئے اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 29 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انویسٹرز توقع کر رہے ہیں کہ حکومت اوجی ڈی سی ایل ، ،پی پی ایل اور یوبی ایل کی نجکاری کے لیے جلد مالیاتی مشیر کی تقرری کرے گی۔حکومت کی جانب سے نجکاری کے عمل میں تیزی آنے سے شیئرز بازار میں سرمایاکاروں کا اعتماد بھی بحال ہورہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.