25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:3
تھری جی ، فور جی نیلامی:10لاکھ افراد کو روزگار ملے گا،اسحاق ڈار
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ نے ملاقات کی ہے،اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ تھری جی اور فور جی کی نیلامی سے ٹیکنالوجی سیکٹر میں 10 لاکھ افراد کو روز گار ملے گا۔ وزیراعظم کا کہناتھا کہ تعلیم ، زراعت اور ہیلتھ کے شعبوں میں انقلاب آئے گا۔وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے تھری جی اور فور جی کی کامیاب نیلامی بارے وزیراعظم کو آگاہ کیا، وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی انتھک کوششوں کو سراہا، اس موقع پر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان بھی موجود تھیں۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تھری جی اور فور جی کی نیلامی میں شفافیت کو یقینی بنانا قابل تعریف ہے۔