29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:25
کراچی میں صبح 8بجے سے سی این جی اسٹیشنز بند ہوجائیں گے
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائے گاجو بدھ کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔کراچی بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے سے بند ہوجائیں گے، سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز بدھ کی صبح 8 بجے کھل دوبارہ کھل جائیں گے۔