تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:11

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز صبح 8بجے کھل جائینگے

جیو نیوز - کراچی…کراچی بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بند رہنے کے بعدصبح 8بجے دوبارہ کھل جائیں گے جبکہ اندرون سندھ تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائیگا، جو جمعرات کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ کراچی بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت منگل کی صبح تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے بند کردیا گیا تھا جو صبح 8بجے دوبارہ کھل جائیں گے جبکہ اندرون سندھ تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائیگا،جو جمعرات کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.