تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:35

توانائی اور انسانی ترقی کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی،احسن اقبال

جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں توانائی اور انسانی ترقی کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی ، وفاقی وزیر نے تمام وزارتوں سے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کیلئے آئندہ جمعہ تک سفارشات طلب کر لیں ۔وزارت منصوبہ بندی وترقی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی کی صدارت میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر اجلاس ہوا جس میں تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری شریک ہوئے ، وفاقی وزیر نے تمام وفاقی سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے انتہائی اہمیت کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں تکمیل کے قریب منصوبوں کیلئے ترجیہی بنیادوں پر فنڈز مختص کیئے جائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.