تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:25

ملک میں بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا

جیو نیوز - لاہور…ملک میں بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا،ارسا نے منگلااور تربیلا سے پانی کا اخراج کم کر دیا ہے،چشنوپ ون کا پلانٹ معمول کی مرمت کے باعث بند ہے۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق شارٹ فال بڑھ کر 3ہزار500میگاواٹ ہو گیا۔شہروں اور دیہات میں 12سے16گھنٹے کیلئے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 10ہزار700میگاواٹ اور طلب 14ہزار200میگاواٹ ہے،ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار 3ہزار400میگاواٹ ،تھرمل کے ذریعے ایک ہزار220 میگاواٹ اورآئی پی پیز کے ذریعے6ہزار80میگا واٹ ہے،ترجمان نے مزیدبتایاکہ ارسا نے تربیلا اورمنگلاڈیموں سے پانی کا اخراج کم کردیاہے،تربیلاسے پانی کااخراج47ہزار کیوسک سے گھٹاکر30ہزار کیوسک اورمنگلاسے45ہزار کیوسک سے کم کرکے30ہزار کیوسک کر دیا گیا،چشنوپ ون بھی معمول کی مرمت کیلئے بند ہے،دوسری جانب بجلی کے بحران کے باعث گرمی کے موسم میں صارفین کا براحال ہے،لاہور میں ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جا رہی ہے۔چھوٹے شہروں اور دیہات میں اور بھی برا حال ہے،جہاں 16،سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.