تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:9

پنجاب میں سی این جی اسٹیشن اب ہفتے میں 2 دن کھلیں گے

جیو نیوز - لاہور…پنجاب بھرمیں ایک بار پھر سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی کم کردی گئی ہے،اب پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں دو دن کھلیں گے ۔چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن غیاث پراچہ کاکہناہے کہ نئے شیڈول کے مطابق پنجاب بھر میں صارفین کو سی این جی صرف بدھ اوراتوار کو ملے گی،نئے شیڈول پر کل سے عملدرآمد ہوگا جو 31 مئی تک نافذالعمل رہے گا، اس سے قبل پنجاب میں صارفین کو سی این جی پیر سے ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اوراتوار کو تمام دن دستیاب تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.