تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:0

سوئس بینکوں میں چھپائے گئے پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر

جیو نیوز - کراچی …اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی جانب سے چھپائے گئے تقریباً 200 ارب ڈالر کا بڑا حصہ گزشتہ 15 سال میں ملک سے باہر منتقل ہوا۔اقتصادی ماہرین کے مطابق بدعنوانی اور ٹیکس چوری اس کالے دھن کا بڑا سبب ہے۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر سے لوگوں نے تقریباً 2 ہزار ارب ڈالر کے قریب سوئس کھاتوں میں چھپا رکھے ہیں۔ عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے سوئس بینکوں کے لیے ان کھاتوں کی معلومات کا فراہم کرنا اب ناگزیر ہوتا جارہا ہے۔ بھارت سمیت امریکا اور دیگر یورپی ممالک کی حکومتیں سوئس حکومت کے ساتھ ان کھاتوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے معاہدے کر رہی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے بیرونی قرضوں کے مقابلے تقریباً 3 گنا زیادہ پیسہ جو سوئس کھاتوں میں پڑا ہے، اگر حکومت حاصل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے تو اس کے لیے ضروری ہے پاکستان بھی سوئس حکومت کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھائے ۔اس کے علاوہ حکومت مقامی سطح پر بھی ٹیکس ایمنیسٹی اسکیمیں متعارف کرانے کے بجائے ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر اور مزید سخت کرے تاکہ بلیک اکانومی پر کسی حد تک قابو پایا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.