تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:54

وزیراعظم کی ہدایت پر پی آئی اے کے کرایوں میں کمی

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر پی آئی اے کی عمرہ اور بعض اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی گئی ہے، عمرے کے لیے کرایہ 6ہزار روپے کم کر دیا گیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ تین ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے قومی ایئر لائن کی عمرہ اور بعض اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کی ہے۔ ترجمان کے مطابق عمرے کے کرایوں میں پنجاب،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا سے کرایہ 6ہزار روپے کمی کے بعد72 ہزار کی بجائے اب 66 ہزار ہوگیا ہے۔سندھ اور بلوچستان سے بھی عمرہ کی پروازوں میں 6 ہزار روپے کی کمی کے بعد کرایہ 60ہزار روپے کی بجائے اب 54ہزار روپے ہوگیا ہے۔ ملتان، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ،ڈی جی خان سے اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں 2ہزارروپے کمی کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.