تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 4:30

چین سے خریدے گئے نئے ریلوے انجن اسٹینڈرڈ سائز سے بڑے نکلے

جیو نیوز - لاہور…چین سے خریدے گئے نئے ریلوے انجن اسٹینڈرڈ سائز سے بڑے نکلے، تجرباتی طور پر لاہور سے راول پنڈی جاتے ہوئے ان انجنوں کاسرنگ نمبر ایک سے گزرنا مشکل ہو گیا،انہیں چھوٹا کرنا مشکل تھا سرنگ کو بڑا اور کھلا کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ چین سے منگوائے گئے نئے ریلوے انجنوں کو تجرباتی طور پر لاہور سے راولپنڈی لے جایا جا رہا تھا،جونہی یہ انجن راستے میں ترکی نامی سرنگ نمبر ایک کے قریب پہنچے دور سے ہی ماہر ڈرائیور نے محسوس کر لیا کہ سرنگ کا دہانہ چھوٹا اور تنگ ہے، نسبتاً بڑے سائز کے انجنوں کا گزرنا مشکل ہو سکتا ہے ، انجن اور سرنگ کا سائز لیا تو انکشاف ہوا کہ یہ سرنگ سے آسانی کے ساتھ نہیں گزر سکیں گے۔ ریلوے حکام ایک بار تو سر پکڑ کر بیٹھ گئے کہ زیادہ وقت گزرنے کے ساتھ سرنگ سکڑ گئی یا چینی انجن اسٹینڈرڈ سائز سے بڑے ہیں،فوری طور پر انجنوں کو سائز میں لانا مشکل تھا اس لیے ان پر کام کرنے کے بجائے سرنگ کو کھلا کرنے کاکام شروع کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.