10 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:39
کراچی: سی این جی اسٹیشنز صبح 8بجے سے 24گھنٹوں کیلئے بند
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائیگا،جو اتوار کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے جبکہ اندرون سندھ میں اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ کراچی بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے سے بند ہوجائینگے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد کراچی کے تمام سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔