تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:47

عمرہ کرائے میں کمی کا پی آئی اے کا دعویٰ کس حد تک درست؟

جیو نیوز - کراچی…پی آئی اے حکام کا دعویٰ ہے کہ عمرہ کرائے حکومت کی ہدایت پر کم کئے گئے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ زائرین کی تیزی سے کم ہوئی تعداد کی وجہ سے نہ صرف پی آئی اے بلکہ دیگر ایرلائنز بھی اپنے عمرہ کرائے کم کرنے پر مجبور ہوئی ہیں۔ ٹریول ایجنٹس ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں جان لیوا میرس وائرس پھیلنے کی وجہ سے خود سعودی حکومت نے بچوں،بوڑھوں اورحاملہ خواتین کوسعودی عرب نہ آنے کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد عمرہ زائرین کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز پاکستان سے اپنے عمرہ کرایوں میں کمی پرمجبور ہوئی ہیں۔ سعودی عرب میں میرس نامی وائرس دوسال قبل سامنے آیا تھا اورتاحال نہ تواس کے اسباب معلوم ہوسکے اور نہ ہی کوئی باقاعدہ علاج دریافت کیا جا سکا ہے۔میرس وائرس سے سعودی عرب میں کم ازکم 126لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ میرس یعنی مڈل ایسٹ ریسیپیٹری سنڈروم سانس لینے کے نظام کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے بخار،نمونیا اورگردے ناکارہ ہوجانے کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.