18 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:59
کراچی میں گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز کھل گئے
جیو نیوز - کراچی…کراچی بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بند رہنے کے بعدصبح 8بجے دوبارہ کھل گئے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ کراچی بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت ہفتہ کی صبح تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے بند کردیا گیا تھا جو صبح 8بجے دوبارہ کھل گئے ہیں۔