تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:40

بجٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں، تاجربرادری خدشات کا شکار

جیو نیوز - لاہور …وفاقی بجٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ لاہور کے تاجراور صنعت کار ترقی کے حکومتی اعداد وشمار سے مطمئن نظر نہیں آتے ۔نیا وفاقی بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ ترقی کی شرح تیز ہوئی ،تجارتی خسارہ کم، عام آدمی اور صنعت کو ریلیف ملا لیکن تاجروں کا کہنا ہے کہ صنعتی پہیہ سست رفتاری کا شکار ہے۔ غربت اور مہنگائی پر بھی حکومت قابو نہیں پا سکی۔اس لئے بجٹ سے زیادہ توقعات نہیں۔لاہور چیمبر کے عہدیدار کہتے ہیں کہ جو ٹیکس دے رہا ہے وہی پس رہا ہے۔نئے بجٹ میں مزید ٹیکس لگیں گے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بجٹ بناتے ہوئے پیداواری لاگت میں کمی اور روز گار کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ جب تک معاشی حالات بہتر نہیں ہوں گے نچلی سطح پر فوائد منتقل نہیں ہو سکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.