تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:31

انشورنس کمپنیوں کو تکافل مصنوعات جاری کرنے کی اجازت دیدی گئی

جیو نیوز - کراچی…سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس کمپنیوں کو تکافل مصنوعات جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ا یس ای سی پی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ لائسنس 2012 کے تکافل رولز کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد انشورنس کی شریعہ سے مطابقت رکھنے والی مصنوعات عام کرنا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سے استفادہ کرسکیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ تکافل روایتی انشورنس کا اسلامی نعم البدل ہے اور دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان میں اس سے پہلے صرف تکافل کمپنیوں کو ہی شرعی انشورنس کی خدمات متعارف کرانے کی اجازت تھی۔ ایس ای سی پی کے اس فیصلے کے بعدجنرل انشورنس کمپنیاں بھی یہ سہولت اپنے صارفین کو فراہم کر سکیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.