تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:11

اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

جیو نیوز - اسلام آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں درآمدی یوریا کھاد پر 50 روپے فی بیگ سبسڈی دینے پر غور ہوسکتا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں درآمدی یوریا پر 50 روپے فی بیگ سبسڈی دینے پر غور ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ درآمدی یوریا کا 2 لاکھ 43 ہزار ٹن اسٹاک جاری کرنے کے لیے تجویز پیش کی جائے گی۔اجلاس میں ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا مارجن16 سے19پیسے بڑھانے کی تجویز پر بھی غور ہوسکتا ہے۔ اجلاس کے دوران ملک میں گندم، چاول، یوریا کھاد، چینی اور آلو سمیت روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتوں اور اسٹاک کے علاوہ ملک کی اقتصادی صورت حال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.