تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:21

کرم ایجنسی میں پولٹری ایسوسی ایشن کی چوتھے روز بھی ہڑتال

جیو نیوز - کرم ایجنسی …کرم ایجنسی میں مرغیوں کے کوٹے میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف پولٹری مالکان کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے،جس کے باعث شہر میں مرغی کا گوشت نایاب ہوگیا ہے۔پولٹری ایسوسی ایشن کرم ایجنسی کے صدر عابد حسین کا کہنا ہے کہ ایجنسی کیلئے20 ہزار مرغیوں کا کوٹہ مقرر ہے، جسے بڑھایا جائے اور مرغیوں کی افغانستان اسمگلنگ روکی جائے۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ مرغیوں سے بھری گاڑیاں جب ٹل شہر پہنچتی ہیں تو یہ کہہ کر گاڑیوں کو واپس کردیا جاتا ہے کہ بیس ہزار کا کوٹہ پورا ہوگیا ،اس سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.