30 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:32
ملک میں معاشی ترقی 6سال بعد 4فیصد کی سطح پر پہنچے گی، اقتصادی سروے
جیو نیوز - اسلام آباد …وزارت خزانہ کے اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں معاشی ترقی 6سال بعد 4فیصد کی سطح پر پہنچے گی، یہ قومی اقتصادی سروے 2جون کو جاری کیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف پبلک پالیسی اینڈ ایڈمنسٹریشن کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے،قومی کھیلوں کے انعقاد کیلئے بجٹ میں 10 کروڑ روپے مختص، ای گورننس سمیت دونوں منصوبوں پر 12 کروڑ خرچ ہوں گے، نئے مالی سال میں اس منصوبے پر 10کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان کراس بارڈر آپٹیکل فائبر کیبل سسٹم کا منصوبہ بھی شامل ہے۔