تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 جون 2014
وقت اشاعت: 19:14

6 برسوں میں پہلی بار ملکی ترقی کی شرح 4 فی صد سے بڑھ گئی،وزیر خزانہ

جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پچھلے چھ برسوں میں پہلی بار ملکی ترقی کی شرح چار فی صد سے بڑھ گئی، حکومت نے ہدف 4.4فیصد رکھا تھا، جی ڈی پی میں اضافے کی شرح 4.1فی صد رہی، صنعتی ترقی 5.84فیصد اور تعمیراتی شعبے میں ترقی 11.3فیصد رہی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اقتصادی سروے 14-2013ء پیش کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 4.1 فیصدرہی،حکومت نے معاشی ترقی کا ہدف 4.4 فیصد رکھا تھا،ہرسال معاشی ترقی کی شرح میں1فیصداضافہ کریں گے،6سال بعدملک کی معاشی ترقی 4فیصد سے زائد ہوئی،رواں مالی سال صنعتی ترقی 5.84فیصد رہی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی سپلائی بڑھنے سے صنعتی ترقی بہتر ہوئی،تعمیراتی شعبے میں رواں سال 11فیصدسے زائد ترقی ہوئی، ہول سیل اینڈ ریٹیل ٹریڈ میں 5.18فیصد اضافہ ہوا، زراعت کی ترقی 2.12فیصد تک محدود رہی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ سال زراعت کے شعبے میں 2.88فیصد ترقی ہوئی تھی، گندم کی پیداوار 25.29ملین ٹن رہی، رواں سال زرعی شعبے کے قرضوں کا ہدف 380ارب روپے رکھا گیا، خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح 4.29فیصد رہی، یوریا بیگ کی قیمت کم کر کے حکومت نے سبسڈی برداشت کی، چاول کی پیداوار 68لاکھ ٹن رہی، جولائی تا اپریل کے دوران 8.69فیصد کی رفتار سے مہنگائی بڑھی، جولائی سے مئی کے دوران مہنگائی میں 8.6فیصد اضافہ ہوا، روپے کی قدر مستحکم ہونے سے مہنگائی کو قابو کرنے میں مدد ملی، مہنگائی کی رفتار آئندہ 10فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی، برآمدات میں4.24فیصد اضافہ ہوا، کپاس کی برآمدات میں مالی سال کے 10ماہ میں 45فیصداضافہ ہوا، کھاتوں کا خسارہ رواں سال 10ماہ کے دوران 2.1ارب ڈالر رہا، ترسیلات زر کا حجم 10ماہ کے دوران 12.9ارب ڈالر رہا، 21مئی 2014ء تک زرمبادلہ کے ذخائر 13.63ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جولائی تا اپریل 21ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.