13 جون 2014
وقت اشاعت: 18:39
پنجاب کا 10کھرب33ارب70کروڑروپےکا بجٹ پیش
جیو نیوز - لاہور......پنجاب اسمبلی میں مالی سال 2014-15کیلئے بجٹ پیش کردیا گیا، وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان پنجاب نے بجٹ پیش کیا۔بجٹ تقریرشروع ہوتےہی اپوزیشن اراکین نے پنجاب اسمبلی میں احتجاج کیا اور بجٹ تقریر کے دوران شور مچایا اور نعرے بازی کی۔وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کے مطابق پنجاب کےبجٹ کاحجم10کھرب33ارب70کروڑروپےہے۔وزیر خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کےلیےدارالامان بنانے کےلیے 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،یلوکیب اسکیم،25ارب کی50ہزارگاڑیاں فراہم کی جائیں گی، اقلیتوں کے ترقیاتی منصوبوں کی رقم 20کروڑ سے بڑھا کر 50کروڑ کر دی گئی، نئے ٹیکس لگانے کے بجائے وصولی نظام میں بہتری اور خوردبرد پر قابو پائیں گے۔ وزیرخزانہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 1600سی سی سے زائد لگژری گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس نافذ ہوگا، 2سے8 کنال کے گھروں پر ڈیڑھ روپے فی کنال ٹیکس عائد کیا گیا ہے، 8کنال سے زائد رقبے پر مشتمل گھروں پر 2سے3 لاکھ روپے فی کنال ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے، دورانِ سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ کو ملنے والی امداد میں 100فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ہوٹلوں پر سیلز اور بیڈ ٹیکس ختم کرکے 16فیصد صوبائی ٹیکس لگا دیا گیا ہے، شہری املاک پر پراپرٹی ٹیکس کی شرح 20سے 25فیصد سے کم کر کے 5فیصد کر دی گئی، یلو کیب اسکیم کے تحت 25ارب کی 50ہزار گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ نئے ٹیکس لگانے کے بجائے وصولی نظام میں بہتری اور خوردبرد پر قابو پائیں گے، اقلیتوں کے ترقیاتی منصوبوں کی رقم 20کروڑ سے بڑھا کر 50کروڑ کر دی گئی، یتیم اور بےسہارا بچوں کے لیے دارالامان بنانے کے لیے 50کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا دائرہ وسیع کیا جائے گا جس کیلئے 4ارب 14کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، منصوبے میں توسیع سے روزگار کے 13ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے، بے روزگار نوجوانوں کو گزشتہ سال 3ارب کے قرضے دیے گئے،ا ٓیندہ سال 2ارب کے قرضے دیں گے۔ وزیرخزانہ پنجاب نے مزید بتایا کہ پنجاب میں مزدور کی کم ازکم ماہانہ اجرت 12ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے، مزدوروں کیلئے 20ہزار نئے گھر اور 4نئی آشیانہ اسکیمیں بنائی جائیں گی، ملتان اور فیصل آباد میں بھی میٹرو بس چلے گی، لاہور میں میٹرو ٹرین کا منصوبہ 2سال میں مکمل ہوگا، کاشتکاروں کو کھاد کی مد میں 5ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، کھاد پرسبسڈی کےلیےوفاق سے5ارب روپےمانگےہیں، کھاد پر مجموعی طور پر 10ارب کی سبسڈی دی جائے گی۔