13 جون 2014
وقت اشاعت: 20:39
پی ٹی سی ایل کا سا لا نہ ایچ آر کنکلیو کا انعقاد
جیو نیوز - اسلام آباد........پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈکی سا لا نہ ایچ آ ر کا نفر نس اسلا م آ با د میںمنعقد ہوئی ۔’ فیوچر۔ فٹ ایچ آر‘‘ کے عنوان سے منعقد ہ اس دو روزہ کا نفر نس میں پی ٹی سی ایل ایچ آر کے نمائندوںنے اپنے تجربات اور دیگر اہم امورسے شرکا کو آگاہ کیا اور گزشتہ سال کی کامیابیوں اور آئندہ سال کی ترجیحات کا تفصیلی جا ئز ہ لیا۔ کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے پی ٹی سی ایل کے چیف ہیومن ریسورس آفیسرسید مظہر حسین نے کہا کہ اس کانفرنس سے کمپنی میں بہتری اور غیر معمولی کسٹمرز سروسز کی راہ بھی ہموار ہوگی ،انھوں نے کہا کہ ’’ اتصالات گروپ کے ساتھ ساتھ بین الا قو می ایچ آر فورمز اور تنظیموں نے پی ٹی سی ایل ایچ آر ٹیم کی کامیابیوں کو تسلیم کیا ہے جو مقامی اور عالمی سطح پر ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا ثبوت ہے ۔پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آ فیسرکمال احمد اور چیف بزنس آپریشنزآ فیسر محمد نصراللہ نے بھی ایچ آر کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ ایچ آر،پی ٹی سی ایل کی ترقی میں قابل قدر کردار ادا کررہی ہے۔ اس مو قع پر مائیکرو سافٹ پاکستان کے کنٹری جنرل منیجر عامر رائو اور فاسٹ اسکول آف مینجمنٹ کے مینجمنٹ ایڈوانسمنٹ ریسرچ سنٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سعدیہ ندیم نےبھی خطاب کیا اور کمپنی نظام کو بہتر بنانے کیلئے مختلف امور اور تازہ رحجانات پر روشنی ڈالی ۔اس مو قع پر ایچ آر گالا نائٹ کا بھی اہتما م کیا گیا۔اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےافسروں کو خصوصی انعامات دیئے گئے۔