14 جون 2014
وقت اشاعت: 1:59
خیبرپختونخواحکومت آیندہ مالی سال کابجٹ آج پیش کرے گی
جیو نیوز - پشاور..... خیبرپختونخواحکومت آیندہ مالی سال کابجٹ آج پیش کرے گی ۔ صوبائی اسمبلی کاخصوصی اجلاس سہ پہرچاربجے طلب کرلیاگیا ہے۔ سینئروزیرسراج الحق چارکھرب سے زیادہ کاصوبائی بجٹ پیش کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سربراہی میں خیبرپختونخواحکومت آیندہ مالی سال 2014-2015کابجٹ آج چاربجے پیش کرے گی۔ اس سے قبل صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ بجٹ پیش کرنے کےلئےصوبائی اسمبلی کاخصوصی اجلاس طلب کرلیاگیاہے۔ سینئرصوبائی وزیراورجماعت اسلامی کے مرکزی امیرسراج الحق تقریباً چارکھرب چارارب روپے پرمشتمل بجٹ پیش کریں گے۔بجٹ میں261ارب روپے جاری بجٹ اور139ارب 70کروڑروپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے رکھے گئے ہیں۔ ترقیاتی پروگرام میں 39ارب65کروڑروپےغیرملکی امدادی فنڈ بھی شامل ہے۔بجٹ میں مجموعی طورپر1251منصوبوں پررقوم خرچ کی جائیں گی جس میں 711جاری اور540نئے منصوبے شامل ہیں۔ آیندہ مالی سال میں تعلیم وصحت کے شعبوں کے لئےزیادہ فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔ ترقیاتی پروگرام میں صحت کے لئے 10ارب 90کروڑ روپے سے زیادہ اورسیکنڈری وایلیمنٹری ایجوکیشن کے لئے19ارب82کروڑروپے سے زیادہ فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔ آیندہ مالی سال میں پشاورماس ٹرانزٹ،پشاورکی ترقی اورخوبصورتی کے منصوبے،موبائل اسپتالوں،اسکولوں ،شاہراہوں ،سڑکوں اورپلوں کی تعمیرکے منصوبے شامل کئے گئے ہیں ۔بجٹ میں کئی شعبوں میں ٹیکسوں میں اضافے اورنئے ٹیکسوں کی تجاویزبھی شامل کی گئی ہیں۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصدتک اضافہ بھی متوقع ہے۔