تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 جون 2014
وقت اشاعت: 13:31

ائیرپورٹ سیکیورٹی وفاق کی ذمہ داری ہے، اس میں دو رائے نہیں، خورشید شاہ

جیو نیوز - کراچی......قومی اسمبلی میں قائد حذب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق اور سندھ جھگڑوں کے بجائے اداروں کو سیکیورٹی دیں۔ خطرات سے نمٹنے کے لئے اداروں کو آگے بڑھنا ہوگا۔کراچی ایکسپو سینٹر میں فیملی ایکسپو کی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی غیر جمہوری اقدام کا حصہ نہیں بنے گی۔ اور پیپلز پارٹی صرف جمہوری اتحاد کا حصہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طاہر القادری کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ واقعے نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اور ائیرپورٹ سیکیورٹی وفاق کی ذمہ داری ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 کو 12 اکتوبر سے منسلک کئے بغیر کوئی فائدہ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.