تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 جون 2014
وقت اشاعت: 19:43

بلوچستان اسمبلی میں مالی سال 15-2014 کیلئے بجٹ پیش

جیو نیوز - کوئٹہ..........بلوچستان اسمبلی میں آئندہ مالی سال 15-2014 کے لیے بجٹ پیش کردیا گیا۔بجٹ مشیرخزانہمیر خالد لانگو نے پیش کیا۔میر خالد لانگوکا اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے دوران بلوچستان میں 14 نئے انٹر کالج قائم کیے جائیں گے، تعلیمی اداروں میں بہتری کے لیے پچاس کروڑ روپے اور کیڈٹ کالجوں کے لیے چار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کی تزئین و آرائش کےلیے5 کروڑ روپے جبکہ معدنیات کے شعبے کے لیے ایک ارب روپے مختصمختص کیے گئے ہیں۔ میر خالد لانگونے مزید کہا کہ ائننگ انڈسٹری اور رکوڈک منصوبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، زراعت کیلئے6351 ملین روپے بجٹ میں مختص کیے گئے ہیں،دیہی علاقوں میں سہولتوںکی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے،کوئٹہ میں نئے پارکس بنانے کیلئے 200ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، صوبے میں 14 نئے انٹر کالجز قائم کیے جائیں گے،تعلیمی اداروں میں بہتری کیلئے500 ملین روپے مختص،صوبے کے تمام گرلز کالجز کو بسیں فراہم کی جائیں گی،کیڈٹ کالجز کیلئے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔مشیر خزانہ بلوچستان میر خالدلانگونے ااپنی بجٹ تقریر میں مزید کہا کہ بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، بلوچستان کو پولیو فری قراردیا جاسکتا ہے،صوبے میں 5 ٹراما سینٹرز کے قیام کی تجویز بھی زیر غور ہے، حکومت زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئےخصوصی اقدامات کررہی ہے، کوئٹہ میں زرعی یونیورسٹی قائم کی جائے گی، آئندہ مالی سال میں لگژری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کی گئی ہے، بلوچستان ریونیو اتھارٹی قائم کی جارہی ہے۔بجٹ میں شہدا کے لواحقین کی امداد 20لاکھ سےبڑھا کر40لاکھ ،جبکہ زیادہ سے زیادہ ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے دینے کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.